دنیا بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد93لاکھ سے زائد
دنیا بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد93 لاکھ سے زائد جبکہ ہلاکتیں4 لاکھ اسی ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔
امریکہ کوروناوائرس سے شدید متاثرہ ممالک میں بدستور سرفہرست ہے جہاں 24 لاکھ سے زیادہ افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں اس کے بعد برازیل ہے جہاں مریضوں کی تعداد گیارہ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور 52 ہزار 788ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
اب تک وائرس سے متاثرہ 50 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔