تفریح

  • تفریح
  • Jun 24, 2020

فائر فائٹرڈرونز

چین میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے منعقد کی گئی مشقوں میں جہاں ریسکیو اہلکاروں اور فائر فائٹرز نے شرکت کی وہیں اس ایونٹ میں فائیو جی فائر فائٹرڈرونز بھی متعارف کئے گئے جنہوں نے ان مشقوں کے دوران انسانوں کا ہاتھ بٹاتے ہوئے نہ صرف آگ بجھانے میں مدد دی بلکہ آگ میں لپٹی بلند عمارتوں تک آگ بجھانے کے آلات پہنچانے کے فرائض انجام دیئے۔
ٹیکنالوجی کے اس دور میں جدید صلاحیتوں کے حامل ڈرون نہ صرف بنائے جارہے ہیں بلکہ عملی طور پر بھی ان ڈرونز کا استعمال کئی شعبوں میں عام ہوتا جارہا ہے۔ روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں وہیں ڈرونز اب فائر فائٹرز کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔