ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 188,926 ہوگئی
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 3892 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد 188926 ہوگئی ہے ۔
پنجاب 69536 ، سندھ میں 72656 ، خیبرپختونخوا میں 23388 ، بلوچستان میں 9634 ، اسلام آباد میں 11483 ، گلگت بلتستان میں 1337 اور آزادکشمیر میں 892 مریض ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 60 اموات کے بعداس وباء سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3755 ہو گئی ہے جبکہ اس دوران وائرس کے 24,599 ٹیسٹ کئے گئے۔
اب تک کورونا وائرس کے 73,471 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔