بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیرخارجہ
پاکستان کے مختلف ملکوں کےلئے نئے نامزد سفیروں نے آج اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقا ت کی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی برادری کے مسائل کا حل اور ان کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت داخلی اور خارجی محاذوں پر مختلف مسائل کا سامنا کررہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے نئےنامزد سفیروں کو پیشہ ورانہ امور اورخارجہ پالیسی کی ترجیحات سے متعلق ہدایات بھی دیں۔