قومی

  • Jun 24, 2020

وفاقی کابینہ کا چینی تحقیقاتی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم

وفاقی کابینہ نے چینی تحقیقاتی کیس کے بارے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے عوام سے ناجائز منافع کمانے والے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے منگل کے روز اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کمیٹی کی سفارشات پر مقررہ مدت میں کارروائی کی جائے گی۔
کابینہ نے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بحران کے حل کے لئے وزیراعظم کی ہدایات کی توثیق کی۔
شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ نے کورونا وائرس کی صورتحال میں جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال سے
آن لائن تعلیم کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا۔
منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ نے اسلام آباد میں ایک ٹیچنگ ہسپتال کی تعمیر کی منظوری بھی دی۔