وزیر مذہبی امورکا سعودی حکومت کی جانب سے حج کا محدود انتظام کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم
وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سعودی حکومت کی جانب سے رواں سال حج کا محدود انتظام کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔
منگل کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں یہ فیصلہ شریعت کے مطابق کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کے خواہش مند عازمین حج کا عالمی وباء سے بچانے کیلئے یہ عقل مندانہ فیصلہ ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے تمام خواہش مند پاکستان عازمین کی رقوم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ضروری طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد انہیں ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ رقوم واپسی کے طریقے کار کا جلد اعلان کیا جائے گا۔