قومی

  • Jun 24, 2020

ملک میں مزید تین ہزار نو سو سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزیدتین ہزارنوسو افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص کے بعد وائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد ایک لاکھ پچاسی ہزارچونتیس ہوگئی ہے ۔

پنجاب میں68ہزار308،سندھ میں71ہزار92، خیبرپختونخوا میں22ہزار633، بلوچستان میں9ہزار587،اسلام آباد میں11ہزار219، گلگت بلتستان میں ایک ہزار326 اور آزادکشمیر میں869مریض ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران105اموات کے بعداس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3ہزار695ہو گئی ہے اس دوران چوبیس ہزارپانچ سوننانوے افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔
اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ73ہزار471مریض صحت یاب ہو چکے ہیں