قومی

  • Jun 23, 2020

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے ۔

اسلامی تعاون تنظیم کے کشمیر کے حوالے سے رابطہ گروپ کے پیر کے روز اسلام آباد میں ویڈیو لنک کے ذریعے ہنگامی اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رابطہ گروپ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طورپر مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ ختم کرے اور علاقے میں نافذ کیے گئے تمام ظالمانہ قوانین کو منسوخ کیاجائے۔
گروپ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال معلوم کرنے کیلئے مبصرمشن تشکیل دینے پراتفاق کیا اور کنٹرول لائن پر جنگ بندی خلاف ورزیوں پرگہری تشویش ظاہر کی ہے ۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے جہاں حکام کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بڑے پیمانے پر کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ میڈیا پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سے چھروں والی بندوق کے باعث بہت سے کشمیری بصارت سے محروم ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بھارت لداخ میں اپنی شکست کا بدلہ کشمیری عوام سے لے رہا ہے