قومی

  • Jun 22, 2020

بھارت نریندرمودی کی قیادت میں غیرذمہ دارانہ ریاست بن گئی ہے:شبلی فراز

اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ بھارت نریندرمودی کی قیادت میں ایک غیرذمہ دارانہ ریاست بن گئی ہے۔
ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ بھارت کو جس بدترین اقتصادی صورتحال اور سیاسی مسائل کاسامنا ہے وہ اس سے اپنے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے مہم جوئی اورخطے کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔