این سی او سی نے ملک کے 20شہروں میں 92حساس مقامات کی نشاندہی کی ہے،اسد عمر
منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک کے بیس شہروں میں بانوے حساس مقامات کی نشاندہی کی ہے ۔
انہوں نے آج ایک ٹویٹ میں کہاکہ یہ مقامات ملکی آبادی کا تین فیصد اور تمام کیسز کے چالیس فیصد کا احاطہ کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم لوگوں کے روزگار کوکم سے کم متاثر کرنے والے اقدامات سے اس وبا کے اثرات میں کمی لاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتہائی متاثرہ مقامات کا موثر لاک ڈائون نہایت فیصلہ کن مثبت نتائج کا حامل ثابت ہوسکتا ہے ۔
اسد عمر نے کہا کہ ہسپتالوں میں آکسیجن بیڈز کے بڑھتے ہوئے وباء سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں مختلف ہسپتالوں میں رواں ماہ کے آخر تک ایک ہزار بیڈز اور آئندہ ماہ کے آخر تک ایک ہزار بیڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔