قومی

  • Jun 21, 2020

ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 176,617 ہوگئی

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 4,951 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد 176,617 ہوگئی ہے ۔

پنجاب 65,739،سندھ میں 67,353، خیبرپختونخوا میں 21,444، بلوچستان میں 9,328، اسلام آباد میں 10,662، گلگت بلتستان میں 1278 اور آزادکشمیر میں 813 مریض ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 119 اموات کے بعداس وباء سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3,501 ہو گئی ہے جبکہ اس دوران وائرس کے31,681 ٹیسٹ کئے گئے۔

 اب تک کورونا وائرس کے 67,892 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔