قومی

  • Jun 21, 2020

وزیراعظم قومی معیشت کی ترقی کےلئےمربوط پالیسی پرعمل پیرا ہیں:وزیراطلاعات


اطلاعات و نشریات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام سمیت قومی معیشت کی ترقی کے لئے ایک مربوط پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے اور ملکی معیشت پر لاک ڈاؤن کے سنگین منفی اثرات کے باعث مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کووڈ۔ 19 ایک عالمی مسئلہ ہے اور وزیراعظم کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو دنیا بھر نے سراہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران مدبرانہ قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ حکومت مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ نہیں کرے گی کیونکہ یہ مہلک وائرس کا حل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لئے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے اجلاسوں کے دوران تمام فیصلے تمام فریقوں کے اتفاق رائے سے کئے گئے ہیں۔