وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
حکومت نےبین الاقوامی پروازوں کیلئےکل سے ملک کی فضائی حدود جزوی طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ اقدام خاص طور پر سمندرپار پاکستانی افرادی قوت کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے جوکورونا وباء سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے بہت حوصلے سےکام لیاہے اورہمیں ان پر فخرہے۔وزیراعظم نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کاواپسی پرخیرمقدم کرتے ہیں۔ حکومت ان کوہرممکن سہولت فراہم کریگی۔وزیر اعظم نےوبائی صورتحال میں اپنے ضرورت مند ہم وطنوں کی امداد کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےمخیرانہ کرادر کوسراہتے ہوئے کہا کہ ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں جہاں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نےمشکل وقت میں ہم وطنوں کی دل کھول کر مدد کی۔