ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Jun 18, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا عوام کی خدمت کا مشترکہ ایجنڈا ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کا بدعنوانی کے خاتمے، غربت میں کمی اور عوامی خدمت کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز کراچی میں اتحادی جماعتوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اس سلسلے میں سندھ سمیت تمام صوبوں سے تعاون کررہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حقیقی ترقی انتظامی اصلاحات اور اختیارات کی بنیادی سطح تک منتقلی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک پر حکمرانی کرنے والی سیاسی قیادت نے لوگوں کی خدمت نہیں کی اور بلکہ اس نے اختیارات کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا۔
اتحادی جماعتوں کے ارکان نے وزیراعظم کو سندھ کی ترقی اور انتظامی اصلاحات کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کیں۔