قومی

  • قومی
  • Jun 13, 2020

ملک میں کوروناوائرس پھیلنے کی رفتار میں تیزی : ایک دن میں ریکارڈ6ہزار472نئے کیسز:مزید 88اموات

پاکستان میں کورونا کیسز کا گراف تیزی سے بلندہونے لگا ۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ریکارڈ6ہزار472نئے کیس رجسٹر کئے گئے۔۔ مزید 88افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکےمطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 32ہزار 405ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی کل تعداد 2ہزار 551 ہو گئی ہے۔50ہزار 56افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔