قومی

  • قومی
  • Jun 12, 2020

وزیرخارجہ سے پی ٹی آئی رہنما شوکت بسراکی ملاقات

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے تحریک انصاف کے رہنما شوکت محمود بسرا نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور موجودہ وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیرخارجہ نے کہاکہ محدود معاشی وسائل کے باوجود، کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کیلئے حکومت تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے ۔پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔کوئی بھی ملک اس وقت تک اس بڑے چیلنج کا مقابلہ نہیں کر سکتا جب تک عوام، حکومت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بناتے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم متحد ہو کر اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
شوکت محمود بسرا نے کورونا وبا کے دوران اس مشکل گھڑی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کے حوالے سے سفارتخانوں کی بہترین کارکردگی پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے وطن واپسی کے منتظر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے بھی کی جانے والی کاوشوں کوسراہا ۔