قومی

  • قومی
  • Dec 02, 2019

وزیراعظم عمران خان سےترقی پانےوالےوفاقی سیکرٹریوں کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑا ہے۔ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے جہاں سیاسی لیڈرشپ نے وژن دینا ہے وہاں بیوروکریسی نے اس وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے۔
اسلام آباد میں ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ساٹھ کی دہائی میں گورننس کے لحاظ سے مثالی سمجھاجانے والا ہمارا ملک آج خطے میں دوسرے ملکوں سے قدرے پیچھے رہ گیا ہے جس کی مختلف وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سیاسی قیادت اور بیوروکریسی نے ملک کے مستقبل کا تعین کرنا ہے۔اس کے لئے نئی سوچ اور بہتر طرز حکومت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کو مزید تقویت دینے کے لئے ضروری ہے کہ بیوروکریسی طرز حکومت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنابھرپور کردار ادا کرے۔ وزیرِ اعظم نے ماضی میں بیرون ملک پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی گورننس کے مسائل کی وجہ سے حوصلہ شکنی ہوئی۔ ہم نے اس ماحول کو بہتر کرنا ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں خصوصاً چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنا اور کاروبار میں مزید آسانیاں فراہم کرنی ہیں۔وزیرِ اعظم نے وفاقی سیکرٹریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی توانائیاں ملک و قوم کی ترقی کے لئے برؤے کار لائیں۔