قومی

  • قومی
  • Dec 02, 2019

وزیراعظم سےغیرسرکاری تنظیم اسلامک ریلیف کےسربراہ کی ملاقات

دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی غیرسرکاری اسلامی تنظیم"اسلامک ریلیف"کے چیف ایگزیکٹو آفیسرناصر حامد نے وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے صحت،پانی،نکاسی آب، تعلیم اور ماحولیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات میں امدادکے شعبوں میں ادارے کے تعاون کو سراہا۔ وزیراعظم نےانہیں معاشرے کے تمام طبقات کی بلا امتیاز، جامع اور پائیدار ترقی کے اپنے وژن سے آگاہ کیا اور حکومت کے احساس پروگرام میں شراکت کی دعوت دی۔
اسلامک ریلیف کے چیف ایگزیکٹو نے یقین دلایا کہ اسلامک ریلیف حکومت کی ترجیحات کے مطابق پاکستانیوں کی بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔