قومی

  • قومی
  • Dec 02, 2019

سرگودھا:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پی اے ایف بیس مصحف کادورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف بیس مصحف سرگودھا کا دورہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو ایک سکوارڈن لے جایا گیا جہاں انہوں نے ایف سولہ طیارے میں پرواز کی جبکہ دوسرا ایف سولہ طیارہ ائر چیف نے اڑایا۔ دونوں طیاروں نے جنگی سمولیشن مشن کی مشق کی۔
مشن کےبعدآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےسکوارڈن کےفائٹر پائلٹس سےگفتگوکی۔آرمی چیف نےپاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہتے ہوئے قوم کےلئے بے مثال خدمات کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ائیر چیف مجاہد انور خان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ افواج کے درمیان ہم آہنگی اور روابط آپریشنل کامیابی کےلئے انتہائی ضروری ہیں۔