قومی

  • قومی
  • Dec 02, 2019

پاکستان اسٹاک ا یکسچینج گزشتہ دس ماہ کی بلند ترین سطح پر

حکومت کی جامع معاشی پالیسوں ، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے مثبت اثرات ملکی معیشت پر پڑنا شروع ہوگئےجس کے سبب پاکستان اسٹاک ا یکسچینج گزشتہ دس ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ماہرین کا کہنا ہے عالمی معاشی درجہ بندی کے ادارے موڈیز کی جانب سے بھی پاکستان کی آوٹ لک منفی سے مثبت کرنے کے اعلان کے بعد مارکیٹ پر مثبت اثرات پڑے ہیں ۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رحجان رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس چالیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ۔۔۔ ہنڈریڈ انڈیکس چالیس ہزار ایک سو چوالیس پر پہنچ کر چالیس ہزار ایک سو چوبیس پر بند ہوا ۔۔ انڈیکس میں آٹھ سو چھتیس پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔
بازار حصص میں تین سو بانوے کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا ،دو سو چوراسی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ،91وےکے شیئرز میں کمی جبکہ سترہ کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔