بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Dec 02, 2019

اردن:کراما شہر میں آتشزدگی کے واقعے میں 13افراد جاں بحق ،3زخمی

اردن کے شہر کراما میں آتشزدگی کے واقعے میں آٹھ بچوں سمیت تیرہ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔
رائٹرز نیوزایجنسی کے مطابق حادثہ وادی اردن میں پیش آیا جہاں بڑی تعداد میں غیر ملکی محنت کش عارضی کیمپوں میں مقیم ہیں۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے آتشزدگی کے واقعے میں 13 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
اردن کے وزیر خارجہ ایمان سفادی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کوٹیلیفون کیا اور آتشزدگی کے واقعے سے متعلق آگاہ کیا ۔ ایمان سفادی نے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔