بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Dec 02, 2019

سعودی عرب نے جی 20کی صدارت سنبھال لی

سعودی عرب نے دنیا کے بیس بڑی معیشتوں کے گروپ جی ٹوئنٹی کی صدارت سنبھال لی ہے۔ سعودی عرب یہ منصب سنبھالنے والا عرب دنیا کا پہلا ملک ہے اور اگلے برس نومبر میں جی ٹوئنٹی کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ جی ٹوئنٹی کی صدارت سنبھالنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بین الاقوامی اتفاق رائے تشکیل دینے کےلیے اہم موقع قرار دیاہے۔