بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Dec 02, 2019

تیونس:مسافربس گہری کھائی میں گرنے سے 24 مسافرہلاک ، 18زخمی

تیونس کے شمالی علاقے عمدون میں مسافربس گہری کھائی میں گرنے سے24افراد ہلاک اور18زخمی ہوگئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس پر قابونہ رکھ سکا۔تیونس کی وزارتِ داخلہ کے مطابق بس میں تینتالیس مسافر سوار تھے۔زخمیوں کو عمدون اور بیجا کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔