کرکٹ

  • کرکٹ
  • Dec 02, 2019

آسٹریلیا نے پاکستان کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں اننگز اور48رنز سے ہرا دیا

برسبین ٹیسٹ کے بعد آسٹریلیا نے پاکستا ن کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی اننگز اور اڑتالیس رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز0-2سے کلین سویپ کر لی ہے۔ڈیوڈ وارنز سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔پاکستان آسٹریلیا کرکٹ سیریز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائی گئی۔
میچ کے چوتھے روزفالو آن کا شکار قومی ٹیم نے انتالیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تو باقی کے سات بلے باز دو سو رنز کے اضافے کے ساتھ پویلین لوٹ گئے۔
شان مسعود اور اسد شفیق نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ایک سو تین رنز کا اضافہ کیا۔ شان مسعودنے 68 جبکہ اسدشفیق نے 57رنز کی اننگز کھیلی۔افتخار احمد 27، محمد رضوان 45 اور یاسر شاہ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں نیتھن لیون نے 5 اور جوش ہیزل ووڈ نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ڈیوڈ وانر کو شاندار ٹرپل سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آسٹریلیا نے اس سے پہلے کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز بھی دو۔صفر سے اپنے نام کی تھی۔