کرکٹ

  • کرکٹ
  • Dec 02, 2019

ایڈیلیڈ ٹیسٹ : سپنر یاسر شاہ کی شاندار سنچری،113رنز بنائے

قومی لیگ سپنر یاسر شاہ نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں شاندار سنچری سکور کی۔پہلی اننگز میں پاکستانی بیٹسمین آسٹریلیوی بولرز کے سامنے بری طرح ناکام ہوئے۔نواسی رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعدساتویں وکٹ پر یاسر شاہ نے بابر اعظم کا بھرپور ساتھ دیا اور ایک سو پانچ رنز کی شراکت قائم کی۔ یاسر شاہ نے 113 رنز کی دلیرانہ اننگز کھیل کر کیرئیر کی پہلی سنچری سکور کی۔بابر اعظم نے 97 رنز بنائے۔ یاسر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ وکٹ پر ٹھہرنے کی کوشش کی۔ بابر اعظم کےکیریز پر ہونے سےاعتماد حاصل ہوا