کرکٹ

  • کرکٹ
  • Dec 02, 2019

ہملٹن : دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کا چوتھادن

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرےٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر96رنز بنائے۔ کیویز کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید پانچ رنز درکار ہیں۔
ہملٹن میں کھیلے جا رہے میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنے کل کے سکور 269رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر بیٹنگ دوبارہ شروع کی تو باقی کے پانچ کھلاڑی 207سات رنز کا اضاف کر کے آؤٹ ہوئے۔ انگلش ٹیم کو کیویز پر ایک سو ایک رنز کی برتری حاصل ہوئی۔کپتان جو روٹ نے شاندار ڈبل سنچری سکور کی۔ روٹ نے بائیس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے دو سو چھبیس رنز بنائے۔اولے پوپ نے پچہتر رنز کی اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ کی طرف سےنیل واگنر نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کیویز نے اپنی پہلی اننگز میں 375رنز بنائے تھے۔دو میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔