سپورٹس

  • سپورٹس
  • Dec 02, 2019

نیپال میں ساؤتھ ایشین گیمز کا آغاز : پاکستان نے والی بال کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

نیپال میں 13ویں ساؤتھ ایشین گیمز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔۔۔والی بال مقابلوں میں پاکستان نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔سیمی فائنل میں گرین شرٹس نے بنگلہ دیش کو تین صفر سے شکست دی۔۔۔گولڈ میڈل کے لئے قومی ٹیم کل روایتی حریف بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی ۔ ساؤتھ ایشین گیمز میں سات ممالک کے اتھلیٹس28کھیلوں میں مدمقابل ہیں۔ ایونٹ 10دسمبر تک جاری رہے گا۔