کرکٹ

  • کرکٹ
  • Dec 01, 2019

ایڈیلیڈ کرکٹ ٹیسٹ کا تیسرا روز

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم کی دوسری اننگز میں بھی بیٹنگ مشکلات کا شکار۔ انتالیس رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا جا رہا ہے۔
ایڈیلیڈ میں پاکستانی ٹیم نے 287 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا تو دو کے مجموعی سکور پر اوپنر امام الحق صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان اظہر علی کی ناکامیوں کا سلسلہ بھی نہ ٹوٹ سکا اور وہ صرف 9 ہی رنز بناکر چلتے بنے۔بابراعظم نے آٹھ رنز بنائے۔
اس سے پہلے قومی ٹیم آسٹریلیا کے 589رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 302رنز پر آؤٹ ہوکر فال آن کا شکار ہوگئی۔قومی ٹیم کی جانب سے اننگ کے ٹاپ اسکورر یاسر شاہ رہے جنہوں نے 113 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم نروس نائینٹیز کا شکار ہوئے۔آسٹریلیا کی طرف سے مچل سٹارک نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان ٹیم پین نے وکٹ کے پیچھے پانچ کیچ پکڑے۔کینگروز نے پہلی اننگز میں اوپنر ڈیوڈ وارنر کے 335اور لبوشین کے 162رنز کی بدولت 589رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔