ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Nov 16, 2019

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا نام چار ہفتے کیلئے غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا نام بیرون ملک علاج معالجے کی غرض سے چار ہفتے کیلئے غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کی ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔

عدالت نے نواز شریف کی طرف سے ضمانتی بانڈ جمع کرانے کی شرط کو مسترد کر دیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبا ز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں ایک عرضداشت دائر کی تھی جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

عرضداشت میں عدالت سے ضمانتی بانڈز کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست بھی کی گئی تھی۔