کرکٹ

  • کرکٹ
  • Nov 16, 2019

پاکستان۔آسٹریلیاXIکے درمیان ٹوور میچ ڈرا ہو گیا

پاکستان اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان دو روزہ ٹوور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ہے۔
پرتھ میں کھیلے گئےمیچ کےآخری روز کرکٹ آسٹریلیا الیون نے پاکستان کے پہلی اننگز کے سکور تین سو چھیاسی رنزسات کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں سات وکٹوں پر 246رنز بنائے۔جوناتھن مرلو نے 78رنز کی اننگز کھیلی۔میتھیو سپورز اور بریڈلے ہوپ نے نصف سنچریاں سکور کیں۔
میچ کےپہلے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز تین سو چھیاسی رنزسات کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی تھی۔قومی ٹیم کی طرف سے کپتان اسد شفیق نے ناٹ آؤٹ شاندار سنچری سکور کی ۔امام الحق نے چوالیس ،شان مسعود نے چھہتر اور بابر اعظم نے تریسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔کاشف بھٹی بھی چھپن رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریزاکیس نومبر سے شروع ہوگی۔