کرکٹ

  • کرکٹ
  • Nov 16, 2019

ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ

پاکستان ایمرجنگ ٹیم نے اپنے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا ایمرجنگ کونوےرنز سے شکست د یکر دوسری کامیابی حاصل کر لی۔
ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بنگلہ دیش میں جاری ایونٹ میں پاکستان ایمرجنگ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےانچاس اعشاریہ پانچ اوورز میں ایک سو تراسی رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔عماد بٹ نے سب سے زیادہ چوالیس رنز کی اننگز کھیلی۔روحیل نذیر سینتیس اور خوشدل شاہ بتیس رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا ایمرجنگ کی طرف سے فرنینڈو نےتین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستانی باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کی وجہ سےسری لنکن ایمرجنگ ٹیم تیس اعشاریہ چار اوورز میں ترا نوے رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سری لنکن ٹیم کے صرف تین کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہو سکے۔پاکستان کے محمد حسنین نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ایونٹ کے سیمی فائنلز بیس اور اکیس نومبرجبکہ فائنل تئیس نومبر کو کھیلا جائے گا۔