پاکستان انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹی20 سیریز
پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے چوتھے میچ میں قومی بلائنڈ ٹیم کا انگلش ٹیم کو جیت کے لئے313رنز کا پہاڑ جیسا ہدف ۔
عجمان میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چاروکٹوں کے نقصان پر312رنز بنائے۔بدرمنیر نے ستر گیندوں پرناٹ آؤٹ 172رنزبنائے ان کی اننگز میں چھ چھکے اور اکیس چوکے شامل تھے۔انیس جاوید نے 78رنز کی اننگز کھیلی۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جا رہی چھ میچز کی سیریز میں قومی بلائنڈ ٹیم کو تین صفر کی برتری حاصل ہے۔