کرکٹ

  • کرکٹ
  • Nov 15, 2019

ٹور میچ : پاکستان کے پہلی اننگز میں 7وکٹوں پر386رنز

پرتھ میں دو روزہ ٹور میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو چھیاسی رنز بنائے۔
پاکستان کے کپتان اسد شفیق نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کی خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔امام الحق نے چوالیس ،شان مسعود نے چھہتر اور بابر اعظم نے تریسٹھ رنز بنائے۔اسد شفیق نے سنچری سکور کی اور ایک سو ایک رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔کاشف بھٹی بھی چھپن رنز پر ناقابل شکست ہیں۔
ٹور میچ کے بعدپاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریزاکیس نومبر سے شروع ہوگی۔