کرکٹ

  • کرکٹ
  • Nov 15, 2019

پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز

پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کی ایک اور کامیابی ۔۔
عجمان میں تیسرے میچ میں پاکستان نے 76 رنز سے کامیابی حاصل کرکے چھ میچز کی سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد اکرم نے 105 رنز کی اننگز کھیلی۔
جواب میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ اوور زمیں 8 وکٹوں پر 151 رنز بناسکی ۔ ساجد نواز اور فخر عباس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔سیریز کا چوتھا میچ ہفتے کو عجمان میں ہی کھیلا جائے گا۔