کرکٹ

  • کرکٹ
  • Nov 14, 2019

شائقین ِکرکٹ کیلئے ایک اور خوشخبری : سری لنکن ٹیم2ٹیسٹ میچز کیلئے دسمبر میں پاکستان آئے گی

پاکستان کےکرکٹ لورز کیلئے ایک اور خوشخبری۔۔ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے بعد اب وہ ٹیسٹ میچز بھی اپنے ملک میں دیکھ سکیں گے۔
دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی پاکستان میں واپسی ہوگی کیونکہ سری لنکا کی ٹیم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔مہمان ٹیم ٹیسٹ میچز راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گی۔پہلا میچ گیارہ سے پندرہ دسمبر تک راولپنڈی جبکہ دوسرا ٹیسٹ انیس سے تئیس دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ ذاکر خان نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کا اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر پاکستان کے دورے پرخوشی محسوس کر رہے ہیں، امید ہے شائقین کو سنسنی خیز سیریز دیکھنے کو ملے گی۔