وزیراعظم سےبھارتی مصنف اورمحقق ڈی ایس جسپال کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں بھارتی مصنف اور محقق ڈی ایس جسپال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپور راہداری کھولنادنیا بھرکے سکھوں کی دلی خواہش تھی، راہداری کھولنے کا فیصلہ قائداعظم کے وژن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے تحت کیا۔
بھارتی مصنف اور محقق ڈی ایس جسپال نے راہداری کھولنے کے تاریخی اقدام پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سکھ یاتریوں کی زبردست میزبانی پر پاکستانی عوام کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔