قومی

  • قومی
  • Nov 14, 2019

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی میڈیاسےگفتگو

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احتساب کے عمل کو یرغمال بنانے کے لیے مسلم لیگ ن کی طرف سے وزیراعظم کی ذات پر حملے قابل مذمت ہیں ۔
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نون کا رویہ افسوس ناک ہے ۔ ان کی قیادت کی طرف سے تاثر دیا جا رہاہے کہ حکومت نواز شریف کی فیملی سے تاوان طلب کر رہی ہے ۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ملک کو قرضوں میں گروی رکھنے والے ایک ا شٹامپ پیپر دینے کو تیار نہیں ۔ معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ عدلیہ نواز شریف کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گی حکومت اس پر فیصلہ من و عن عمل کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے نواز شریف کو ہر ممکن سہولت فراہم کی ہے ۔