بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 11, 2019

خلیج بنگال میں آنے والے سمندری طوفان "بلبل" سے 24افراد ہلاک

خلیج بنگال میں آنے والے سمندری طوفان "بلبل" سے بنگلہ دیش اور بھارت میں چوبیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ متعدد افراد لا پتہ ہیں ۔ بیس لاکھ سے زیادہ افراد بے گھرہوگئے ہیں اور ہزاروں مکان بھی تباہ ہوئے ہیں۔
سمندری طوفان "بلبل" سے بنگلہ دیش میں بارہ اور بھارت میں بھی بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔تیز ہواؤں کے باعث متعدد مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں۔بڑے پیمانے پر فصلوں کو بھی نقصان پہنجا ہے۔ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔طوفان سے بے گھر ہونے والے بیس لاکھ افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔