قومی

  • قومی
  • Nov 09, 2019

وزیراعظم عمران خان کی سکھ برادری کو مبارکباد

وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کے تاریخی موقع پر سرحد کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں رہنے والی سکھ برادری کو مبارکباد دی ہے ۔۔اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح ہمارے اس عزم کا عکاس ہےکہ ہمارے دل تمام مذاہب کے ماننے والوں کیلئے کھلے ہیں ہمارے عظیم مذہب کی یہی تعلیمات ہیں اور قائد کا بھی یہی تصور تھا ۔۔آج نہ صرف ہم اپنی سرحد بلکہ سکھ برادری کیلئے دل بھی کھول رہے ہیں ۔۔راہداری کا افتتاح خطے کے امن کیلئے ہمارے عزم کا عکاس ہے ۔۔وزیر اعظم نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی ہمیں برصغیر کے عوام کی ترقی کیلئے کام کرنے کا موقعہ فراہم کرے گی ۔۔