قومی

  • قومی
  • Nov 08, 2019

صدر مملکت کا قدرتی ماحول کے تحفظ کیلئے کانفرنس سے خطاب

صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ماحول کے تحفظ کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔اسلام آباد میں قدرتی ماحول کے تحفظ کے حوالے سے ساتویں انٹرنیشنل یونین کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب میں صدر مملکت نے وزارت ماحولیات اور عالمی وفود کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلوبل وارمنگ کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات کرنا ہونگے۔