قومی

  • قومی
  • Nov 08, 2019

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا نیوز کانفرنس سے خطاب

قوم کیلئے ایک اور خوشخبری
چین نے آزادانہ تجارت کے معاہدے کو قبل از وقت فعال کرنے کی منظوری دیدی ۔معاہدہ یکم دسمبر سے فعال ہو جائیگا۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کیساتھ اپریل میں ایف ٹی اے پر دستخط ہوئے تھے اور آزاد تجارت کے معاہدے کو فعال ہونے میں ایک سال کا وقت درکار ہوتا ہےتاہم چینی قیادت نے اس کی وقت سے قبل منظوری دی ہے۔اس سے اقتصادی راہداری سی پیک پلس میں تبدیل ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ٹیکسٹائل نمائش پیر کولاہور میں ہو رہی ہے جس میں شرکت کیلئے چین کی 36کمپنیاں پاکستان آ رہی ہیں۔مشیر تجارت نے کہا کہ مختلف عالمی کمپنیوں کو قائل کر رہے ہیں کہ وہ پاکستان میں اپنا کاروبار شروع کریں