قومی

  • قومی
  • Nov 08, 2019

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب! عوام سے مسترد ہونے پر ذاتی انتقام کا بدلہ قوم کو ذہنی اذیت سے دوچارکرکے نہ لیں۔ کارکنان کو یخ بستہ ہواؤں کی نذر کر کے ظلم نہ کریں۔ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑیں۔ " 1973 کے آئین کے تناظر" میں جمہوریت اور آئینی اصولوں کی پاسداری کریں۔
اسلام آباد میں جاری دھرنے کے ردعمل میں اپنے ایک ٹیویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ مذاکرات جمہوری عمل کا نام ہے جس کے آپ خود داعی رہے ہیں۔مذاکرات کو بے معنی قرار دے کر اپنے ذہن کی کھڑکیوں کوکیوں بند رکھنا چاہتے؟وہم کا علاج لقمان حکیم کے پاس بھی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب! انتخابات میں اگر دھاندلی ہوئی تھی تو آپ نے صدر کا الیکشن کیوں لڑا تھا؟آپ کے صاحب زادے نے ایم این اے کا حلف کیوں اٹھایاتھا؟ایک سال بعد دھاندلی کا واویلا عوام کو گمراہ اور جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے سوا کچھ نہیں۔