قومی

  • قومی
  • Nov 08, 2019

سینٹ اجلاس

سینٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں موجودروشن خیال لوگ مولانا کے پیچھے کھڑے ہوگئے۔ اپوزیشن والے بھٹو اور بینظیر کا نام لینا چھوڑ دیں اور مولانا کے ہاتھ پر بیعت کر لیں۔
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس میں جاری بحث میں حصہ لیتے ہو ئے شبلی فراز نے کہا کہ اگر کسی کو کرپشن میں بھی گرفتار کیا جائے تو وہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کا سہارا لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کرپٹ جماعتوں کی لوٹ مار سے تنگ ہو کر سیاست میں آئے ہیں اب لوٹ مار کا سلسلہ بند ہونا چاہئے اور عوام نے ہمیں کرپشن کے خلاف ووٹ دئیے ہیں ۔
جاری بحث میں حصہ لیتے ہو ئے سینیٹر سراج الحق،ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ،سسی پلیجو ، میر کبیر شاہی، پرویز رشید ،مولانا فیض ،محمدبابرکہدا نے حصہ لیا ۔
مولا بخش چانڈیو نے کورم کی نشاندہی کی۔ کورم مکمل نہ ہونے پر سینیٹ اجلاس پیر کی سہہ پہر ساڑھے تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔