ٹینس

  • ٹینس
  • Nov 08, 2019

اٹلی : نیکسٹ جین اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے مقابلے جاری

اٹلی میں نیکسٹ جین اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے مقابلے جاری ہیں۔ایونٹ کا سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گیا۔امریکہ کے فرانسیس تئیافو،آسٹریلیا کے ایلکس ڈی۔مینور اورسربیا کے ’’میومِر۔کیکمانووچ ‘‘ٹاپ فور میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
میلان میں کھیلے جارہے ایونٹ میں سیکنڈ سیڈڈ امریکہ کے فرانسیس تئیافو اورسویڈن کے میخائل ایمر مد مقابل ہوئے جس میں تئیافو نے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ پکی کی۔تئیافو نے ایمر کو چار۔دو، چار۔دو اورچار۔دو سے شکست دی۔
۔۔
اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینورنے ناروے کے کیسپر۔رُڈ کو ہراکر ٹاپ فور کیلئے کوالیفائی کیا۔ڈی مینور نے رُڈ کو سٹریٹ سیٹس میں چار۔ایک،چار۔صفر اورچار۔دو سے مات دی۔ سیمی فائنل میں ڈی مینور کا مقابلہ امریکہ کے فرانسیس تئیافو سے ہوگا۔
۔۔
ایونٹ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں سربیا کے ’’میومِر۔کیکمانووچ ‘‘نےسپین کے ’’الیجینڈرو۔فوکنا ‘‘کو شکست دیکرسیمی فائنل میں جگہ بنائی۔’’ کیکمانووچ‘‘ نے’’ فوکنا ‘‘کوچار۔ایک، چار۔ایک اور چار تین سے زیر کیا۔