قومی

  • قومی
  • Nov 08, 2019

سکھ یاتری خوشی سے نہال ، برسوں کا خواب شرمندہ تعبیر

سکھ یاتری خوشی سے نہال،،، برسوں کا خواب شرمندہ تعبیر۔۔۔ وزیراعظم عمران کل کرتارپورراہداری کا افتتاح کریں گے۔ اس راہداری کے قیام کا مقصد بھارت سے پاکستان کے ضلع نارووال میں کرتارپورکے مقام پرگوردوارہ ڈیرہ صاحب آنیوالے سکھ یاتریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
یہ شاندارمنصوبہ خطے میں قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے عمران خان کی ہدایات پر شروع کیاگیا اوراس کے لئے فنڈز مکمل طور پر پاکستان نے فراہم کئے ہیں اوریہ سکھ برادری کے لئے ایک تحفہ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے راہداری کے افتتاح اور گوروجی کے جنم دن کے موقع پر پاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کو ہرمکمن سہولت کی فراہمی کے لئے پاسپورٹ اورفیس کی شرائط ختم کردی ہیں۔
واضح رہے کہ کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔