کرکٹ

  • کرکٹ
  • Nov 08, 2019

پاکستان ۔ آسٹریلیا کے درمیان ٹی20کرکٹ سیریز

پرتھ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچاس رنز بنائے۔قومی ٹیم کی طرف سے کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نےاننگز کا آغاز کیا تو فخر زمان بائیس کے مجموعی سکور پر صرف دو رنز بنا کر چلتے بنے۔ون ڈاؤن آنے والے حارث سہیل بھی صرف چھ رنز کا اضافہ کرسکے۔محمد رضوان نے چودہ ، آصف علی نے چار رنز بنائے۔ بابر اعظم اور افتخار احمد نے نصف سنچریاں سکور کیں۔بابر اعظم کے ٹی ٹونٹی کیریئر کی یہ بارہویں نصف سنچری تھی۔افتخار احمد نے تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے چونتیس گیندوں پر باسٹھ رنز بنائے۔کینگروز کی طرف سے ایشٹن آگر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔