قومی

  • قومی
  • Nov 07, 2019

وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں اسلام آباد میں اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں اسلام آباد میں ہونیوالےاجلاس میں ضروری اشیاء کی وافر فراہمی اور قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سےاقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں آٹا، گھی، چینی، دالیں اور چاول سمیت ضروری اشیاءکی وافر فراہمی او ر قیمتوں کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے چیئرمین نے ضروری اشیاء کی فراہمی اور قیمتوں میں کمی سےمتعلق تجاویز پیش کیں۔وزیر مواصلات نے تجویز پیش کی کہ یوٹیلیٹی اسٹور کے چار ہزار مراکز کے علاوہ دور دراز علاقوں میں موجود پاکستان پوسٹ کے دفاتر کو بھی اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے کہ کوئی فرد بھوکا نہ سوئے ۔ حکومت اس فرض کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ضروری اشیاء کی وافر فراہمی کیساتھ قیمتوں پر بھی قابو پانا ہے تاکہ کم آمدن اور مستحق افراد کو بنیادی اشیا ءباآسانی میسر آئیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو ریلف دینے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی وافر اور کم قیمت پر فراہمی سے متعلق تجاویز کو فوری حتمی شکل دی جائے ۔