بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 07, 2019

امریکہ کی ایران پر سینٹری فیوج مشینوں میں یورینیم گیس بھرنے کے اعلان پر تنقید

امریکہ نے ایران کی جانب سے سینٹری فیوج مشینوں میں جلد یورینیم گیس بھرنے کا عمل شروع کرنے کے اعلان پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نےایران کی یورینیم افزودگی کی سرگرمیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سےایٹمی معاہدے سے جڑی ذمہ داریوں کو نظر انداز کرنا غلط سمت میں بڑا قدم ہے۔امریکہ نے گزشتہ سال ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان دوہزار پندرہ میں طے پانے والےایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ معاہدے میں سینٹری فیوج مشینوں کو گیس بھرے بغیر ہی چلانے کی شرط رکھی گئی تھی۔