تفریح

  • تفریح
  • Nov 07, 2019

فخر عالم نےاپنے تاریخی سفر کی کہانی کتاب کے ذریعے شائع کردی

پاکستانی گلوکار، اداکار اور میزبان فخر عالم نے ’مشن پرواز‘ پر دستاویزی فلم کے بعد اپنے تاریخی سفر کی کہانی کتاب کے ذریعے بھی شائع کردی۔
گزشتہ برس 3 نومبر کو فخر عالم نے تاریخی سفر ’مشن پرواز‘ مکمل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا اور ساتھ ہی دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔فخر عالم کو ’مشن پرواز‘ مکمل کرنے پر حکومت پاکستان سمیت پوری قوم نے خوب سراہا اور انہیں فخر پاکستان قرار دیا ۔فخر عالم نے اپنی کتاب کی ایک کاپی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھی پیش کی ۔