قومی

  • قومی
  • Oct 21, 2019

وزیراعظم کو سندھ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی کی طرف سے بریفنگ

وزیراعظم عمران خان کو سندھ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی کی طرف سے کراچی میں وفاقی حکومت کے منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو کام صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی ان کا بیڑہ بھی وفاقی حکومت نے اٹھا لیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بد قسمتی سے کرپشن کی وجہ سے صوبے کے عوام صاف پانی، صحت اور تعلیم جیسی سہولت سے محروم رہے ۔ وزیر اعظم نے کراچی پیکج میں شامل منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔